پاکستان میں بیٹنگ ٹیلنٹ ہے لیکن ٹیکنیک نہیں ہے :عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان میں بیٹنگ ٹیلنٹ ہے لیکن لیکن بیٹنگ ٹیکنیک نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہناتھا کہ ٹی ٹوینٹی کپتان مختلف ہونے سے ٹیم کو نقصان ہوتا ہے اس لیے تینوں فارمیٹ کا کپتان ایک ہونا چاہیے ،لیڈر شپ ایک ہونے سے ٹیم کا کمبی نیشن بنتاہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کا نظام بہت کمزور ہے اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستانی ٹیم کے بلے باز اچھی شاٹس کھیلنا جانتے ہیں لیکن مستقل مزاجی نہیں ہے اور پاکستانی بیٹسمینوں کے پاس ٹیکنیک بھی نہیں ہے ۔ان کا کہناتھا کہ بھارت کیخلاف میچ میں اپنے تجربے سے ٹیم کو فائدہ پہنچانے کی پوری کوشش کی ہے پاکستانی ٹیم کامیاب نہیں ہوسکی،پاک بھارت میچ میں بہت دباﺅ ہوتاہے ،لوگ کہتے ہیں کہ آپ کو ٹیم کیلئے کچھ کرنا چاہیے ۔