کھیل و ثقافت

مشفیق نے خود کو شکست کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے شائقین سے معافی مانگ لی

بنگلور:  بنگلہ دیشی کرکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم نے خود کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے شائقین سے معافی مانگ لی۔ وہ آخری اوور میں ہر دیک کو 2 باﺅنڈریز جڑ کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا کر غیر ذمہ دارانہ شاٹ پر آﺅٹ ہوگئے تھے، بعد میں ٹیم ایک رن سے ہار گئی تھی۔ مشفیق نے کہا کہا کہ جوکچھ بدھ کو ہوا وہ سب کیلئے تکلیف دہ ہے ، میرے لیے مناسب نہیں تھا کہ اس وقت آﺅٹ ہوتا، ٹیم کو شکست بھی میری ہی وجہ سے ہوئی ، اس لیے میں اپنے ملک کے عوام سے معافی مانگتا ہوں ، مجھے امید ہے کہ ہم اس غلطی سے سبق سیکھ کر شائقین کے چہروں رپ مسکراہٹ واپس لائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close