کھیل و ثقافت

شاہد آفریدی کا وطن آنے کی بجائے دبئی میں قیام کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچ رہی ہے تاہم کپتان شاہد آفریدی نے عوام کا سامنا کرنے سے گریز کرنے میں ہی عافیت جانی اور دبئی میں عارضی طورپر قیام کرنے کا فیصلہ کیا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ہفتہ کے روز شام ساڑھے 9 بجے دبئی سے کراچی پہنچے گی اور وہاں سے لاہور کے کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے افراد لاہور آئیں گے جبکہ کپتان شاہد آفریدی نے دبئی میں ہی رکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہد آفریدی 2 دن تک دبئی میں قیام کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے اور اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close