کھیل و ثقافت
لیگ سپنر یاسر شاہ پر عائد پابندی 27 مارچ کو ختم ہو جائے گی
لاہور; قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ پر ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث عائد کی جانے والی 3 ماہ کی پابندی کل ختم ہو جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ برس 27 دسمبر کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کو ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے کیلئے نا اہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد یاسر شاہ نے اس کی ذمہ داری قبول کی تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تمام تر معاملے کی وضاحت بھی کی گئی جس کے بعد ان پر صرف 3 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ آئی سی سی کی جانب سے عائد کی جانے والی یہ پابندی 27 مارچ کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد وہ ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے کیلئے دستیاب ہوں گے۔