کھیل و ثقافت

کرکٹ ۔ ٹی20کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 16رنز سے شکست دیدی

آکلینڈ کے ایڈن پارک میں نیوزی لیںد نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنزبنائے۔

آکلینڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئںٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کے 172 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو 9 رنز کے مجموعی اسکور میں مارٹن گپٹل رن آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان کین ولیم سن اور مونرو کی شراکت میں 80 رنز بنے۔ مونرو 56 رنز بناکر وہاب ریاض کی بال پر بولڈ ہوگئے۔

مونرو کے آوٹ ہونے کے بعد کیوی بلے بازوں کےلئے سنبھلنا مشکل ہوگیا اور ایک بعد ایک وکٹ گرنے لگی۔ کین ولیم سن ںے سب سے ذیادہ 70 رنز بنائے اور وہاب ریاض کی بال پر کیچ آوٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بالر وہاب ریاض نے 34 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ عمر گل اور شاہد آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اسپنر عماد وسیم اور فاسٹ بالر محمد عامر ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو میچ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

اوپنر محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے کھیل کا اچھا آغاز کیا، احمد شہزاد 16 رنز بناکر ملنے کی بال پر کیچ آوٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ نے شاندار نصف سینچری اسکور کی اور 61 زنز بناکر ملنے کی بال پر کیچ آوٹ ہوئے۔

صہیب مقصود صفر، شعیب ملک 20، عمر اکمل 24، شاہد آفریدی 23، عماد وسیم 18 اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے 2 زنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بالر ایڈم ملنے نے 37 رنز دےکر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close