کھیل و ثقافت

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 7 وکٹوں‌سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

ممبئی:ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو7وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے بھارت نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلیے 193 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 2 اوورز کے نقصان پر 192 رنز بنائے، روہت شرما اور اجینکا رہانے نے ٹیم کو 62 رنز کا آغاز فراہم کیا، روہت 43 رنز بنا کر پویلین لوٹے جس کے بعد رہانے نے ویرات کوہلی کے ساتھ ملکر 66 رنز کی شراکت قائم کی اور 40 ر نز پر آؤٹ ہوگئے۔

ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے ویرات کوہلی 3 مواقع فراہم کیے جس کے باعث انہوں نے 33 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 1 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 89 رنز پر ناقابل شکست رہے جب کہ کپتان دھونی بھی 15 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اندرے رسل اور سیموئل بدری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعقب میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 193رنز کا ہدف 19.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر عبور کرلیا جس میں سمنز نے 82 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگ کھیلی جس نے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں چار بار آمنے سامنے آئیں اور دو دو فتوحات کے ساتھ دونوں ہم پلہ رہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close