کھیل و ثقافت
شاہد آفریدی کا کپتانی چھوڑنے کا اعلان ڈرامہ نکلا، کنٹریکٹ مکمل تھا: پی سی بی اعلامیہ
لاہور : آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کی جانب سے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان ڈرامہ نکلا۔ پی سی بی کی جانب سے 16 ستمبر 2014 ءکو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد آفریدی صرف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک ہی کپتان تھے۔مقامی اخبار سٹی 42 کے مطابق پی سی بی کے سرکاری اعلامیہ میں واضح لکھا گیا تھا کہ شاہد آفریدی کو بطور کپتان بھارت میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک ہی کپتان ہیں۔ قومی ٹیم پچیس مارچ کو آسٹریلیا کیخلاف موہالی میں شکست کھاکر ٹورنا منٹ سے آﺅٹ ہو گئی اور بطور کپتان شاہد آفریدی کی ذمہ داریاں ختم ہو گئیں۔ مگر شاہد آفریدی نے پریس ریلیز جاری کرکے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر کے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ۔ پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے بھی آفریدی کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے بیان دیا کہ آفریدی کا ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ درست ہے۔