ڈیرین سیمی کا بیان، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے صدر نے تحقیقات اور کارروائی کا اعلان کر دیا
جمیکا : آل راﺅنڈر ڈیرن سیمی کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے بعد ویسٹانڈیز کرکٹ بورڈ کے صدر نے بیان کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے اور کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ بورڈ نے ڈیرن سیمی کے بیان پر دنیا بھر میں شائقین سے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر ڈیرین سیمی کے غیر مناسب بیان پر کرکٹ بورڈ کی جانب سے معذرت چاہتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائیں گے اور کارروائی کریں گے۔
واضح رہے کہ میچ جیتنے کے بعد کپتان ڈیرن سیمی نے 4 لگاتار چھکے مارنے والے کھلاڑی کارلوس برتھ ویٹ کے بارے میں کہا تھا کہ اپنے کیرئیر کا پہلا ورلڈکپ کھیلنے والے کھلاڑی کو فائنل میں ناقابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے یہ ثابت کر دیا کہ ہم ٹی 20 کے اصل چیمپئن ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر اپنے کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ میگا ایونٹ سے قبل ہماری بہت تضحیک کی گئی، ہم پر جملے کسے گئے اور ہمیں اس قابل ہی نہیں سمجھا گیا کہ ہم میگاایونٹ میں شریک ہیں جبکہ بورڈ کی جانب سے شرائط نہ ماننے پر کسی دوسری ٹیم کو ورلڈ ٹی 20 میں کھلانے کی دھمکی دی گئی لیکن انہی باتوں نے پوری ٹیم کو متحد کر دیا جس نے ہماری فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے۔