کھیل و ثقافت

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کوچارصفر سے شکست دے دی

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا نے چار صفر گول کے فرق سے کامیابی حاصل کرلی۔ ایونٹ میں پاکستان کی یہ دوسری شکست ہے۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے جارہے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنا تیسرا میچ آسٹریلیا کیخلاف کھیلا۔

اس میچ میں پاکستان کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست ہوئی ۔ کھیل کے پہلے ہاف میں ہی آسٹریلیا نے ایک صفر کی برتری قائم کرلی تھی۔

دوسرے ہاف میں بھی پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کے مواقع ضائع کی، آسٹریلیا نے مزید تین گول کرکے مقابلہ باآسانی جیت لیا۔ پاکستان اگلے میچ میں اب بارہ اپریل کو روایتی حریف بھارت سے مدمقابل ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close