کھیل و ثقافت

شعیب اختر، سہواگ و دیگر کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ میں برف پر کرکٹ کھیلیں گے

نئی دہلی: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر دیگر سٹارز کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ میں برف پر کرکٹ کھیلیں گے۔ الپائن ریزورٹ پر آئندہ برس فروری میں دو ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے، وریندرسہواگ، مہیلا جے وردنے، لسیتھ مالنگا، جیک کیلس جیسے کھلاڑی ٹھنڈے ماحول کو اپنے ایکشن سے گرمائیں گے، کھلاڑیوں کو50 ہزار ڈالر تک معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

یہ میچز 8 اور 9 فروری کو سینٹ مورٹز کی ایک منجمند جھیل پر کھیلے جائیں گے۔اس میں شعیب اختر، وریندر سہواگ، محمد کیف، مہیلا جے وردنے، لسیتھ مالنگا، مائیک ہسی، گریم اسمتھ، جیک کیلس، ڈینیئل ویٹوری، ناتھن میک کولم، گرانٹ ایلوئٹ، مونٹی پنیسر اور اویس شاہ جیسے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس ایونٹ کو سینٹ مورٹز آئس کرکٹ کا نام دیا گیا اور اس کا اہتمام ایک بھارتی سپورٹس فرم نے کیا، جس کا دعویٰ ہے کہ اس نے آئی سی سی سے اجازت لے لی ہے۔

گذشتہ روز اس ایونٹ کی رونمائی ہوئی جس میں سہواگ بھی شریک تھے، انھوں نے کہاکہ میں نے برف پر2 میچز کھیلنے کیلئے ہاں کرنے میں دو منٹ بھی نہیں لیے، یہ میرے لیے ایک دلچسپ تجربہ ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ میچز سرخ گیند کے ساتھ کھیلے جائیں گے، باقی کرکٹ سامان وہی رہے گا تاہم اسپائیکس کے بجائے عام سپورٹس شوز پہنے جائیں گے، سٹار پلیئرز کو 40 سے 50 ہزار ڈالرز جبکہ باقی کو 20 سے 30 ہزار ڈالر معاوضہ ادا کیا جائیگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close