کھیل و ثقافت

پی سی بی نے محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کی درستگی کیلئے ایسا فیصلہ کرلیا کہ پروفیسر کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہے گا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کی درستگی کیلئے غیر ملکی ماہر کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن اکتوبر میں سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد یکم نومبر کو لندن کی لف برویونیورسٹی میں ان کے باﺅلنگ ایکشن کا بائیو مکینکس ٹیسٹ ہوا جس میں ان کے باﺅلنگ ایکشن کو غیر قانونی پائے جانے پر آئی سی سی نے انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے باﺅلنگ ایکشن کی درستگی کیلئے محمد حفیظ کیساتھ بھرپور تعاون کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں برطانوی بائیو مکینکس ایکسپرٹ پال ہیرن کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد حفیظ پال ہیرن کی زیر نگرانی چار روز تک باﺅلنگ ایکشن کی بہتری پر کام کریں گے جبکہ پروفیسر کے ایکشن کو بہتر بنانے پر آنے والے تمام اخراجات پی سی بی برداشت کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close