کھیل و ثقافت

ہاکی ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، وزارت داخلہ نے کلیئرنس دیدی

لاہور: وزارت داخلہ نے ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلئے سکیورٹی کلیئرنس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وفاقی ادارے نے ورلڈ ہاکی لیگ کیلیے بھی کلیئرنس دے دی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلیے وزارت داخلہ سے سکیورٹی کلیئرنس کی درخواست کر رکھی تھی،پاکستان الیون اور ورلڈ ہاکی الیون کے مابین 10 اور 12 جنوری تک لاہور اور کراچی میں میچزکھیلے جائیں گے۔ ورلڈ الیون میں انگلینڈ، ہالینڈ، جرمنی، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔

وزارت داخلہ نے ورلڈ الیون کے دورہ کیلیے سکیورٹی کلیئرنس کے ساتھ پی ایچ ایف کو ورلڈ ہاکی لیگ کروانے کیلئے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف 2018ءمیں ورلڈ ہاکی لیگ منعقد کروائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close