کھیل و ثقافت

پاکستانی ٹیم میں خود غرض کھلاڑی نہیں چاہیے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ وہ ٹیم میں نظم و ضبط، فٹنس اور فیلڈنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

مکی آرتھر نے آسٹریلیا سے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو ٹیلی فون پر دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹیم میں نظم و ضبط کے معاملے پر سختی برتیں گے اور اسی طریقے سے بہتری آ سکتی ہے اور اچھے نتائج مل سکتے ہیں۔

’میں چاہتا ہوں کہ ہر کوئی ٹیم کے لیے کھیلنا شروع کرے اور میں اس میں کوئی خودغرض کھلاڑی نہیں چاہتا

خیال رہے کہ مکی آرتھر کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی خراب کارکردگی پر وقار یونس کے استعفے کے بعد پاکستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

اور اس گراوٹ کی وجہ کھلاڑیوں میں خراب ڈسپلین بتائي جاتی ہے۔

خیال رہے کہ احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط تحریر کردہ خط میں مستقبل میں اپنے رویے میں بہتری لانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے درخواست کی ہے کہ انھیں قومی کیمپ میں شامل کر لیا جائے۔

اس سے قبل سینیئر بیٹسمین یونس خان کو بھی اپنے رویے پر معافی طلب کرنی پڑی تھی۔

مکی آرتھر نے کہا کہ وہ فٹنس اور فیلڈنگ کے معاملے میں سختی سے کام لیں گے۔

انھوں نے کہا: ’ہماری بولنگ اچھی ہے لیکن ہمیں اپنی بیٹنگ کو نکھارنے کی سخت ضرورت ہے۔ میں فیلڈنگ اور فٹنس پر سخت ہوں اور ہمیں ایسے کھلاڑی چاہیے جو طویل مدت تک کھیل سکیں اور اس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ جون سے قبل والے تربیتی کیمپ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کےاوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو باہر رکھا گیا ہے جس میں احمد شہزاد نے کرکٹ بورڈ کو تحریری خط میں اپنے رویے میں بہتری لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close