کھیل و ثقافت

پاکستانی کرکٹر شرجیل خان کو دھمکیاں ملنے لگیں، جعلی ویڈیو جاری کرنے کی دھمکی

کراچی : پاکستانی کرکٹر شرجیل خان کو دھمکیاں ملنے لگیں۔ شرجیل خان کہتے ہیں کچھ لوگ جعلی ویڈیو جاری کرنے کی دھمکی دے کر رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں، ایسی کوئی بھی ویڈیو آئی تو وہ جعلی ہو گی۔

قومی کرکٹرز کو بھی  بھتے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ نشانہ بنے شرجیل خان۔ اوپنر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا کہ انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں کہ آپ کی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جائیں گی۔

شرجیل خان کا کہنا ہے کہ ان کا  نام خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ایسی کوئی بھی ویڈیو آئی تو وہ جعلی ہو گی۔ شرجیل خان کا ویڈیو پیغام سامنے آنے پر پی سی بی نے اوپنر سے رابطہ کیا جس میں شرجیل خان سے تمام تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق شرجیل خان کے موبائل کے فرانزک معائنے سے معاملے کی چھان بین کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close