کھیل و ثقافت

کرکٹ لیگ کے سپانسر بھاگنے پر سعید اجمل سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی یوگنڈا میں پھنس گئے

کمپالا: سپانسرز تو بھاگے لیکن جاتے جاتے کھلاڑیوں کی ٹکٹس بھی کینسل کراگئے جس کی بنا پر پاکستانیوں سمیت 22 کھلاڑی یوگنڈا میں پھنس گئے ہیں۔ جادوگر سپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ انہوں نے معاوضہ نہ ملنے پر لیگ کا بائیکاٹ کیا، انہیں کسی قسم کے مسائل نہیں ہیں اور وہ آج (جمعرات کو) پاکستان واپس پہنچ جائیں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یوگنڈا میں ہونے والی ایفرو ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع ہوتے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ۔ لیگ میں اکثر غیر ملکی کرکٹرز پاکستان کے تھے جبکہ ویسٹ انڈیز، بھارت اور امریکا کے علاوہ مقامی کھلاڑیوں نے بھی لیگ میں شرکت کی۔پاکستان کے کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر غیر ملکی کرکٹرز تیسرے درجے کے تھے جن کی تعداد22 بتائی جاتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close