کھیل و ثقافت

ٹرینٹ بولٹ کی تباہ کن باﺅلنگ،ویسٹ انڈیز کی دوسرے ایک روزہ میچ میں 7وکٹیں اڑادی

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں شکست دیتے ہوئے سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی،نیوزی لینڈ کی جانب سے 326رنز کے ہدف میں مہمان ٹیم 121پر ہی ڈھیر ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے 326رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی ،10رنز کے مجموعے پر شروع ہونے والے وکٹوں کے گرنے کا یہ سلسلہ 121پر ختم ہوگیا اور انہیں204رنز کی شکست کی خفت کا سامنا کرنا پڑا ،ان کے پانچ کھلاڑی ڈبل فگرمیں شامل نہیں ہوسکے ۔سب سے زیادہ نرس نے 27رنز بنائے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے 7وکٹیں حاصل کی جبکہ فرگوسن کے حصے تین وکٹیں آئی۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو انہوںنے مقررہ اوورز میں325کا مجموعہ سجا دیا جس میں ہنری نکولس کے83،جارج ورکر کے 58اور راس ٹیلر کے 57رنز نمایاں ہیں۔سیریز کا تیسرا اور آخری میچ26دسمبرکو کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close