کھیل و ثقافت

بگ شو بھی سمارٹ ہوگئے

نیویارک: مشہور زمانہ ریسلر ’بگ شو‘ کو کون نہیں جانتا، لیکن اب آپ انہیں دیکھیں گے تو شاید پہچاننے میں کچھ مشکل پیش آئے۔ بھلا کیوں؟ بھئی بگ شو نے 32 کلو وزن جو کم کر لیا ہے، اور یہ سب گزشتہ چند ماہ میں ہی ہوا ہے۔یہ ریسلر جو کبھی صرف چربی کا پہاڑ نظر آتا تھا اب واقعی پہلے سے کہیں زیادہ فٹ نظر آتا ہے اور اس تبدیلی پر بہت خوش بھی ہے۔ ویب سائٹ wwe.com کو دئیے گئے تازہ ترین انٹرویو میں بگ شو نے اپنے وزن میں حیرت انگیز کمی کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے اپنے وزن میں غیر معمولی کمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ”یہ سارا معاملہ ایک میچ کے دوران جان سینا کے ایک جملے سے شروع ہوا۔ میں خود بھی اپنی چربی کم کرنا چاہ رہا تھا لیکن جان سینا کی بات سن کر تو میں نے عزم کر لیا کہ اب ضرور اپنا وزن کم کروں گا۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران میں وزن کم کرنے کے لئے سخت کوشش کرتا رہا ہوں۔ اس میں میرے ٹرینر ’ڈاڈ‘ کا بہت بڑ اکردار ہے۔ اس نے ہر موقع پر میرے لئے ایک سے بڑھ کر ایک چیلنج رکھا اور میں نے اسے حاصل کرنے کے لئے محنت کی لیکن میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ صرف سخت ورزش سے ممکن نہیں۔ آپ کو یہ بھی پتا ہونا چاہئیے کہ صحت بخش غذا کیا ہوتی ہے اور کون سی غذائیں آپ کے وزن میں اضافہ کر رہی ہیں۔ میں نے پہلے تو خوب ریسرچ کی کہ مجھے کون سی غذاﺅں کی ضرورت ہے اور پھر ورزش کے ساتھ اپنی غذا میں بھی تبدیلی کی۔ آپ کو اپنا لائف سٹائل بدلنا پڑتا ہے۔ میری زندگی سے اب آئس کریم، چپس اور پیزے جیسی چیزیں نکل گئی ہیں۔ میں ایک صحتمند زندگی گزارنا چاہتا ہوں اور اچھا نظر آنا چاہتا ہوں۔ بس اسی لئے اب میں باقاعدگی سے ورزش کرتا ہوں اور صرف صحت بخش غذا کھاتا ہوں۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close