ایشز سیریز انگلینڈ346رنز پر ڈھیر،آسٹریلیا نے2وکٹوں کے نقصان پر193رنز بنا دئیے
سڈنی: ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیانے دوسرے دن کے اختتام تک اپنی پہلی اننگ میں دو وکٹوں کے نقصان پر 193رنز بنا لئے ،کریز پر عثمان خواجہ 91اور کپتان سٹیو سمتھ44رنز کے ساتھ موجود ہیں۔اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 346رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی ۔سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں انگلینڈ نے اپنی نامکمل اننگ233رنز پر 5وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کی توان کی چھٹی وکٹ251رنز پر گر گئی جب ڈیوڈ میلان 62رنزبنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ،ان کے بعد آنے والے کھلاڑی ٹیم کے مجموعے میں کوئی خاطر خوا اضافہ نہیں کر سکے اور تما م کھلاڑی 346رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔ان کی اننگ میں کپتان جوئی روٹ83،ڈیوڈ میلان نے 62اور الیسٹرکک کے 39رنز نمایاں ہیں ۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کیومز نے چار،جوش ہیزلوڈاور مچل سٹارک نے دو،دو وکٹیں حاصل کی جبکہ نیتھن لائن کے حصے ایک وکٹ آئی۔آسٹریلیا کی اننگ کا آغاز کیمرون بینکرافٹ اور ڈیوڈ وارنر نے کیا،کیمرون بغیر رنز بنائے پویلین لوٹ گئے ۔86رنز کے مجموعے پر ڈیوڈ وارنر56رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔دن کے اختتام تک آسٹریلیانے 2وکٹوں کے نقصان پر193رنز بنالئے ،عثمان خواجہ 91اور کپتان سیٹیو سمتھ44رنز کے ساتھ موجود ہیں۔