کھیل و ثقافت

سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کو اغوا کی دھمکیاں

ممبئی: بھارتی قومی ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کو شادی نہ کرنے کی صورت میں اغوا کی دھمکی ملی ہیں جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی دینے والے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سچن ٹنڈولکر کی 20 سالہ بیٹی سارہ کو گزشتہ کئی روز سے ایک اجنبی شخص فون پر دھمکیاں دے رہاتھا کہ وہ سارہ سے محبت کرتا ہے اور اگر سارہ نےاس سے شادی نہ کی تو وہ اسے اغوا کرلے گا۔

دھمکی آمیز ٹیلی فون کالز کا سلسلہ ناقابل برداشت ہوا تو ٹنڈولکر نے اس شخص کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرادی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس تفتیش کے دوران دیب کمار نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سارہ کو پہلی بار ٹی وی پرایک میچ کے دوران دیکھا تھا اور دیکھتے ہی اس کی محبت میں گرفتار ہوگیا اور سارہ سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کا نام دیب کمار میٹی اور اس کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ دیب کمار کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے، وہ کئی بار اپنے والدین کو بھی تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے۔

دوسری جانب پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ ایک ذہنی طور پر بیمار شخص نے سچن ٹنڈولکر کے گھر کا نمبر کیسےحاصل کیا اور کسی کی نظروں میں آئے بغیر 20 سے زائد کالز کیسے کرلیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close