بلائنڈ ورلڈ کپ؛ پاکستان کا بنگلا دیش کو ہرا کر فاتحانہ آغاز
لاہور: بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 9 وکٹ سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کر دیا، اوپنر بدرمنیر 141 رنز پر ناقابل شکست رہے، انہوں نے 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 207 رنز بنائے، عارف احمد نے57 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد راشد نے 37 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے بدر منیر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں گرین شرٹس نے محض 16 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہی ہدف عبور کر لیا، اوپنر بدرمنیر نے بیٹنگ میں اپنی فارم برقرار رکھی اور 141 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، عامر اشفاق 46 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ شاندار آل راﺅنڈ کارکردگی پر بدرمنیر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، گرین شرٹس کل دوسرے میچ میں جناح اسٹیڈیم میں گوجرانوالہ میں نیپال کے مدمقابل ہوں گے۔