کھیل و ثقافت

’ایک شخص کو ذمے دار ٹھہرانا ٹھیک نہیں‘

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد سینیئرز کے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو اس کا ذمے دار ٹھہرانا ٹھیک نہیں۔

ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناکامی کے بعد شاہد آفریدی کپتانی سے مستعفیہو گئے تھے اور پھر سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں اپنی اور ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر قوم سے معافی مانگی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ کے سکواڈ میں شاہد آفریدی کو شامل نہیں کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ انتہائی مایوس کن بات ہے کہ کچھ لوگ جھوٹ بول کر مجھ پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ان لوگوں نے اپنے عہدے بچانے کی کوشش کی اور میرا میڈیا ٹرائل کیا، ہم بُرا کھیلے اور ہار گئے۔ لیکن ایک شخص کو اس کا ذمے دار ٹھہرانا ٹھیک نہیں، یہ ایک مجموعی ناکامی تھی۔‘

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناکامی کو پس پشت ڈالتے ہوئے کاؤنٹی میں بہترین کارکردگی کے ذریعے قومی ٹیم میں واپسی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

چھ سال قبل ٹیسٹ اور گزشتہ سال ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے شاہد آفریدی کی نظریں ہیمپشائر کی نمائندگی اور وہاں بہترین کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی کی بدولت ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کی کوشش کروں گا اور اپنے ملک کے لیے کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close