کھیل و ثقافت
یوسین بولٹ نے 10 سیکنڈز میں ریس جیت لی
ورلڈ چیمپئن جمیکا کے یوسین بولٹ نے جمہوریہ چیک میں ہونے والی سو میٹر کی ریس ناقابل بیان وقت میں جیت لی۔
دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے اوسٹراوا گولڈن اسپائیک میٹنگ میں 100 میٹر کی دوڑ میں ایسی تیزی دکھائی کہ سب دیکھتے رہ گئے۔
جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ 9.98 سیکنڈز میں طے کیا اور جیت کا جشن روایتی انداز میں منایا۔
ویمنز پال والٹ ایونٹ میں جمہوریہ چیک کی ایتھلیٹ جیرینا کامیاب رہیں۔ خواتین کی 400 میٹر کی ریس جمیکا کی کرسٹین ڈے کے نام رہی۔ جمیکن ایتھلیٹ نے مقررہ فاصلہ 51.1 سیکنڈز میں عبور کیا۔
مینز پال والٹ ایونٹ میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر فرانس کے رینالڈ لیولن بازی لے گئے۔