کھیل و ثقافت

اسلام آباد میں انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز

انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ملک کے مختلف علاقوں سے 13 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔مذکورہ چیمپیئن شپ بارہ دن جاری رہے گی۔

قومی سطح پر ہاکی کے فروغ کے لیے ہاکی فیڈریشن کی جانب سے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں تیرہ ٹیموں پر مشتمل انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا، ابتدائی میچ بلوچستان اور پنجاب کے مابین کھیلا گیا.

پہلے روز کھیلے جانے والے میچ میں پنجاب نے بلوچستان کو 9 گول سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی ہے، ٹورنامنٹ میں ملک کے مختلف علاقوں سے 13 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

چپیمئن شپ میں سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان سے دو دو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سے ایک ایک ٹیم حصہ لے رہی ہے۔

ایونٹ کا دوسرا میچ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی ٹیمیوں کے مابین کھیلا گیا جس میں پنجاب کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 10 گول کر کے میچ اپنے نام کرلیا۔

اس موقع پر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن فاروق احمد نے بتایا کہ سیریز میں بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو انڈر 18 ایشاء کپ میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیریز کے انعقاد سے کھلاڑیوں میں خاصہ جوش و خروش پایا جاتا ہے اور اس ایونٹ سے ایشیا کپ انڈر 18 کے لیے کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close