کھیل و ثقافت

کرس ووکس دوسرے ٹیسٹ میں بین سٹوکس کی جگہ لیں گے

انگلینڈ کے آل راؤنڈر کرس ووکس سری لنکا کے خلاف آج سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں بین سٹوکس کی جگہ لیں گے۔

کرس ووکس جنھوں نے گذشتہ ہفتے واروکشائر کے لیے 36 رنز دے کر نو وکٹیں حاصل کیں تھیں کو سری لنکا کے خلاف جمعے سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک کا کہنا ہے کہ 27 سالہ ووکس دوسرے ٹیسٹ میں آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

ایلسٹر کک کا مزید کہنا تھا ’مجھے نہیں لگتا کہ ہم نے ووکس کو انلگینڈ کی شرٹ پہنے بہترین کھیل پیش کرتے دیکھا ہے لیکن وہ فارم میں ہیں۔‘

24 سالہ بین سٹوکس سری لنکا کے خلاف ہیڈنگلے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوران زخمی ہونے کی وجہ سے باقی دو ٹیسٹ کھیل نہیں سکیں گے۔

ہیڈنگلے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو ایک اننگز اور 88 رنز سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ کے وکٹ کیپر جونی بیرسٹو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 140 رنز بنانے کے علاوہ نو کیچ لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے کو دوسرے ٹیسٹ میں چھٹی نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا جائے گا۔

کرس ووکس نے چھ ٹیسٹ میچوں میں 63.75 کی اوسط سے آٹھ وکٹیں اور 21.50 کی اوسط سے 129 رنز بنائے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close