کھیل و ثقافت

حسن علی اوپو کے پہلے پاکستانی ٹی وی اشتہار میں

لاہور: سیلفی کے میدان میں لیڈر اور بلامقابلہ لیڈر کا درجہ رکھنے والا برانڈ ’’اوپو‘‘ اب ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (ایچ بی ایل پی ایس ایل) 2018 کا فخریہ آفیشل اسمارٹ فون پارٹنر بھی ہے۔ چار سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا بین الاقوامی پارٹنر رہنے کے بعد، اب اوپو نے ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں اپنا جھنڈا گاڑ دیا ہے۔ اوپو نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار اور مشہور باؤلر حسن علی کو اپنے پہلے پاکستانی ٹی وی کمرشل میں بطور مرکزی کردار پیش کیا ہے جبکہ یہ اشتہار 8 فروری 2018 کے روز لاہور میں ایک خصوصی میڈیا کانفرنس کے دوران باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2018، پاکستان سپر لیگ کا تیسرا سیزن ہوگا۔ ٹی 20 کرکٹ کی یہ لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2015 میں شروع کی تھی۔ نئے سیزن کا آغاز 22 فروری 2018 سے دبئی میں ہورہا ہے۔ متوقع طور پر اس کے ورچوئل سیمی فائنلز یعنی ’’کوالیفائر‘‘ اور ’’ایلیمنیٹر‘‘ لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل کا انعقاد کراچی میں ہوگا۔ اوپو وہ پہلا بین الاقوامی اسمارٹ فون برانڈ ہے جو پی ایس ایل کو اسپانسر کر رہا ہے۔ اوپو پہلے ہی سے پاکستان بھر میں کھیل کے فروغ اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتا آرہا ہے اور ایک اسپانسر کی حیثیت سے پی ایس ایل میں شراکت داری، کمپنی کے اس وژن کا تازہ ترین ثبوت ہے وہ ایک یقین کی صورت پاکستانی نوجوانوں پر رکھتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close