کھیل و ثقافت
شاہد آفریدی نے ترنگے کے ساتھ تصاویر بنوا کر بھارتیوں کے دل جیت لیے
زیورخ: سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نےبھارتی شائقین کا دل رکھتے ہوئے ترنگے کو عزت دے کر ثابت کردیا کہ وہ ناصرف اچھے کھلاڑی ہیں بلکہ بہترین شخص بھی ہیں۔ ایک طرف پاک بھارت سیاسی محاذ پر کشیدگی کے باعث سرحد پر گولیاں چل رہی ہیں تو دوسری طرف سوئٹزرلینڈ میں کرکٹ کا میلہ جاری ہے جس میں پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ساتھ کھیل رہے ہیں۔ اگرچہ شاہد آفریدی کی ٹیم رائلز نے وریندر سہواگ کی ٹیم ڈائمنڈز کو ٹی ٹوئنٹی میں دو صفر سے شکست دے دی ہے لیکن انہوں نے وہاں ایسا کارنامہ انجام دیا جس کے بعد پورا بھارت آفریدی کا دیوانہ ہوگیا۔
سوئٹزرلینڈ میں شاہد آفریدی نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد شائقین کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور آٹوگراف دیئے۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے بھارت کے قومی پرچم (ترنگے) کے ساتھ تصاویر اور وڈیو بنوا کر تمام بھارتیوں کے دل جیت لیے۔