کھیل و ثقافت

شعیب اختر پی سی بی کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ کے بتایا کہ شیعب اختر کو مشیر برائے کرکٹ معاملات اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔

شعیب اختر نے بھی سوشل میڈیا پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان عہدوں پر فائز ہونے پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اسی جذبے سے کام کروں گا جس طرح سے کرکٹ کھیلا کرتا تھا۔ 13 اگست 1975 کو راولپنڈی میں پیدا ہونے والے شعیب اختر نے 46 ٹیسٹ، 163 ایک روزہ اور 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کو آج بھی دنیا کا تیز ترین بولر مانا جاتا ہے۔ کرکٹ کی تاریخ میں سے زیادہ تیز یعنی 100.2 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرانے کا ریکارڈ پاکستانی پیسر کے پاس ہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close