کھیل و ثقافت

پی ایس ایل برینڈ بن چکا ہے جو پاکستان کرکٹ کیلئے بہترین ہے، شعیب اختر

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایک برینڈ بن چکا ہے اور یہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین ہے۔ جیو ڈاٹ ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کو متعدد کھلاڑی دیے ہیں اور کھلاڑیوں کو اضافے پیسے فراہم کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی ٹیمیں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور انہیں حیرت نہیں ہوگی کہ آئندہ آنے والے سالوں میں پی ایس ایل میں دس ٹیمیں مدمقابل نظر آئیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کون سے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کریں گے تو شعیب اختر نے تین نام لیے جن میں عمر اکمل، کامران اکمل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کی اچھی فارم لگی ہوئی ہے، کامران اکمل بے خوف ہوکر کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ شاہین آفریدی ابھرتے ہوئے باصلاحیت فاسٹ بولر ہیں۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل تھری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور فائنل کھیلے گی۔

انہوں نے قلندرز کے بے خوف کی تعریف کی تاہم ساتھ میں یہ بھی کہا کہ جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ ساتھ ضرورت پڑنے پر محتاط انداز میں کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close