کھیل و ثقافت

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو بدترین شکست دے کر 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

ویلنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میں کیویز نے شاہینوں کو ستر رنز سے شکست دیدی ، نیوزی لینڈ کے281رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس بمشکل210 رنزہی بنا سکے اورڈھیر ہوگئے۔

 گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر بلیک کیپ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائےجس میں نیکلوس 82،سینٹنر 48 جبکہ بولٹ 4 اور میٹ ہنری نے 30 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور میکلنگھن 31 رنز پر گیند لگنے سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کے باو¿لروں میں سے محمد عامر اور انور علی نے 3،3 جبکہ محمد عرفان نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔نیوزی لینڈ کی پہلے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی گپٹل 4.6 اوور میں محمد عرفان کی گیند پر وہاب کے ہاتھوں صرف 11 رنز پر ہی کیچ آو¿ٹ ہو گئے جس کے بعد لیتھم بھی 11 رنز پر 5.2 اوور میں محمد عامر کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 25 تھا۔نیوزی لینڈ کے اگلے بلے باز کپتان ویلیم سن 15.3 اوور میں انور علی کی گیند پر صرف 10 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئے جبکہ 15.5 اوورز میں کیوی بلےباز ایلیٹ بغیر کوئی رنز بنائے انور کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔نیوزی لینڈ کے اگلے بلے باز اینڈرسن 20.4 اوور میں محمد عامر کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں 10 رنز بنا کر کیچ آو¿ٹ ہوئے اور 22.1 اوور میں رونچی بھی 5 رنز بنا کر عامر کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔کیوی ٹیم کی ساتویں وکٹ 178 کے مجموعی سکور پر گری جس میں سینٹنر 48 رنز بنا کر 38.4 اوور میں محمد عرفان کی گیند پر سرفراز کے ہاتھون کیچ آو¿ٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کے ہنری نیکلوس 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر انور علی کی گیند پر 203 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کے پہلے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان اظہر علی 19 رنز بنا کر ایلیٹ کی گیند پر ہنری کے ہاتھوں 33 کے مجموعی سکور پر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے احمد شہزاد بھی ایلیٹ کی گیند پر 13 رنز بنا کر ویلیمسن کے ہاتھوں کیچ ا?و¿ٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 37 تھا۔پاکستانی بلے باز محمد حفیط 42 رنز پر ویلیمسن کی گیند پر ہنری کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 118 تھا۔صہیب مقصود 10 رنز بنا کر ایلیٹ کی گیند پر 142 کے مجموعی سکور پر ا?و¿ٹ ہو گئے۔گرین شرٹس کے بلے باز بابر اعظم 62 رنز کی اننگز کھیل کر اینڈرسن کی گیند پر نیکلوس کے ہاتھوں 168 کے مجموعی سکور پر کیچ ا?و¿ٹ ہوئے وہ پاکستان کی طرف سے ٹاپ سکورر بھی رہے۔عماد وسیم ایک رن بنا سینٹنر کی گیند پر رونچی کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔علاوہ ازیں سرفراز احمد نے 30،انورعلی نے 16، محمد عامر اور محمد عرفان بغیر کسی رن کے اضافے کے پویلین لوٹ گئے جبکہ وہاب ریاض 5 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔

پہلا میچ جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 1.0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close