کھیل و ثقافت

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 33رنز سے شکست دیدی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 33رنز سے شکست دے دیدی ہے ۔میچ میں انتہائی سنسنی خیز مرحلہ اس وقت آیا جب ملتان سلطانز کی وکٹیں دھڑا دھڑ گرتی جارہی تھیں تاہم اس موقع پر کیرن پولارڈ نے کمان سنبھالی اور انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد ٹیم کو جیت کی امید حاصل ہوئی لیکن کیرن پولارڈ 73 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کی پوری ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیئے گئے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 152 رنز بنانے میں ہی کامیاب ہوئی اور آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئی جس میں کیرن پولارڈ73رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ، شعیب مقصود 13 ،شعیب ملک 12 رنز بنانے میں کامیا ب ہوئے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پٹیل ،فہیم اشرف ،آماد بٹ اور شاداب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ محمد سمی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔اس سے قبل ملتان سلطانز کی جانب سے سنگاکارا اور احمد شہزاد نے میدان میں اتر کر کھیل کا ا?غاز کیا لیکن سینئر بلے باز صرف ایک رن بنا کر ہی آوٹ ہو گئے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے سیف بدر کھاتہ کھولے بغیر ہی پولین لوٹ گئے تاہم دوسرے نمبر پر آنے والے احمد شہزاد ہمیشہ کی 3 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور پولین لوٹ گئے جبکہ شعیب مقصود 13 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ شعیب ملک 12 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔اس سے قبل اسلام آباد کی جانب سے رونکی اور ڈومنی نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن ڈومنی صرف 6 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے تاہم رونکی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کرتے ہوئے سرفہرست رہے جبکہ ان کے علاوہ ہیلز 46 اور حسین طلعت 46 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔آصف علی نے 17 اور فہیم علی نے 13 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دیدی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close