کھیل و ثقافت

معین خان نے شکست کے بعد اہم غیر ملکی باولر کے ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا ،پی ایس ایل میں نیا ٹوئسٹ آگیا

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے لاہور قلندرز کے سپنر سنیل نارائن کو ”چکر“ قرار دیدیا۔ان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹر واضح طور پر چکنگ کر رہے ہیں تاہم حیران کن طور پر امپائرز نے ان کے ایکشن کی رپورٹ نہیں کی، پی ایس ایل میں اعلیٰ معیار کی کرکٹ ہو رہی ہے ایسے میں اتنی اہم بات کو نظرانداز کرنا درست نہیں۔

نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا نے ہمارے سعید اجمل کے ایکشن کو غیرقانونی قرار دیکر قبل ازوقت کیریئر ختم کرا دیا، حفیظ اپنے ملکی ایونٹ میں باولنگ نہیں کر رہے لیکن پی ایس ایل میں کسی امپائر میں جرات نہیں کہ سنیل نارائن کے خراب ایکشن کی رپورٹ کرے، مشکوک ایکشن کے حوالے سے دہرا معیار رائج ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کو لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے سنیل نارائن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف22 رنز دیکر2 وکٹیں حاصل کی تھیں، انہوں نے روئے اور کیون پیٹرسن کو شکار کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے اب سنیل نارائن کے بولنگ ایکشن پر سوال اٹھا دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close