کھیل و ثقافت
یوروکپ 2016 ،جرمنی نے یوکرین کو 2-0 سے شکست دے دی
یورو کپ فٹ بال دوہزار سولہ کے میچ میں جرمنی نے یوکرین کو دوصفر سے شکست دے دی.
تفصیلات کے مطابق یوروکپ فٹبال ٹورنامنٹ میں جرمنی اوریوکرین کے درمیان میچ کا آغاز ہواتوجرمنی نے میچ کی آغاز سے ہی حریف ٹیم یوکرین کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے.
میچ کے پہلے ہاف کے انیسویں منٹ میں جرمن کھلاڑی شوکوڈران مستفی نے فری کک پر ہیڈ لگاکر گول کیا اور جرمنی کو ایک صفر کی برتری دلادی
میچ میں یوکرین کی جانب سےگول کرنے کی ناکام کوششیں کی جاتی رہیں،تاہم جرمن کھلاڑی بسٹین شوائن نے دوسرا گول اسکور کرکے جرمنی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا