”شعیب اختر پھل خریدتے ہوئے انتقال کرگئے اور۔۔۔“ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبر دیکھ کر پاکستانیوں کے دل رک گئے
لاہور: ”بری خبر۔۔۔ شعیب اختر (راولپنڈی ایکسپریس) 42 سال کی عمر میں آج پھلوں کی دکان کے سامنے گزر گئے۔“ سوشل میڈیا پر چلنے والی اس خبر نے ہر پاکستانی کو پریشان کر دیا اور ہر کوئی یہ جاننے کی کوشش میں مصروف ہو گیا کہ کیا واقعی انہیں یہ صدمہ ملا ہے یا پھر کوئی جھوٹی افواہ ہے۔
پاکستان کے مایہ ناز سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں ہیں بلکہ پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور بھارت میں بھی ان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ’احسن کمال پاشا‘ نامی صارف نے یہ خبر پھیلائی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ احسان نے ہوشیاری دکھاتے ہوئے ’Passed by‘ کا لفظ استعمال کیا اور شعیب اختر کے مداحوں کو پریشان کرنے میں کامیاب بھی رہا لیکن ایسے مذاق کی مذمت کرنی چاہئے۔
یہ پوسٹ وائرل ہوتے ہوتے شعیب اختر تک بھی جا پہنچی جنہوں نے اعلیٰ ظرفی کا ثبوت دیتے ہوئے اس گھٹیا مذاق پر بھی غصہ نہ کیا اور مذاق میں ہی جواب بھی دیدیا۔ انہوں نے اس پوسٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لفظ "Passed by” کی وضاحت کی اور لکھا ”دوستو! میں تو روانہ پھل والی دکان کے سامنے سے گزرتا ہوں، مذاق کی یہ کوشش بری طرح ناکام ہو گئی، بہت اچھی کوشش تھی دوست!!!“
شعیب اختر کی جانب سے بیان جاری ہونے پر مداحوں نے ناصرف سکھ کا سانس لیا بلکہ مذاق کرنے والے صارف کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
عظیمی نامی صارف نے لکھا ”بیوقوفی اپنے عروج پر۔۔۔ حیران کن طور پر یہ لڑکا پاگل ہے“
فاروق احمد نے لکھا ”اللہ تعالیٰ شعیب بھائی کو لمبی زندگی عطاءکرے تاکہ وہ عرصہ دراز تک پھلوں والی دکان کے سامنے سے گزرتے رہیں“
الیاس خان نے لکھا ”یہ بہت ہی نکما اور برا مذاق تھا“
ثناءنے لکھا ”اللہ آپ کو لمبی اور صحت مند زندگی عطاءفرمائے۔ پاگل لوگ کچھ بھی پوسٹ کر دیتے ہیں“
رمیز کشمیری نے لکھا ”چوّل انسان تھا جس نے یہ مذاق کیا ہے“
حمزہ علی نے لکھا ”یہ بالکل بھی مزاحیہ نہیں تھا، مجھے چھوٹا ہارٹ اٹیک آیا“
ایک بھارتی صارف تریویدی نے بھی شعیب اختر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ”گزرنے کا لفظ دیکھ کر دھچکا لگا لیکن پوری پوسٹ دیکھ کر سمجھ آ گئی۔۔۔ آپ ہمیشہ ہمارے پسندیدہ فاسٹ باﺅلر رہیں گے۔ بھارت سے پیار“
عزیر نے لکھا ”سر مجھے بہت بڑا دھچکا لگا، گندا مذاق تھا یہ“
عاقب محمود نے لکھا ”میرے خیال سے وہ توجہ چاہتا تھا جو اسے مل گئی ہے۔ اسے لینے دو۔۔۔ آپ ہمیشہ زیادہ سے زیادہ پھلوں کے قریب سے گزرتے رہیں!!!“
پاﺅلامی نامی صارف نے لکھا ”یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔۔۔ پوری پوسٹ پڑھنے سے پہلے میری دھڑکن ہی رک گئی تھی“