کھیل و ثقافت

فرانس کی البانیہ کو دو صفر سے شکست

یورو کپ 2016 میں دلچسپ مقابلے کے بعد فرانس نے البانیہ کو دو صفر سے شکست دیدی۔

مارسیے میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں لیکن دوسرے ہاف میں میچ ختم ہونے سے چند منٹ قبل فرانس کے کریزمین نے 90 منٹ پر گول کر دیا۔

فرانس نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ میں اُسے ایک صفر سے برتری حاصل ہو گئی۔

فرانس کی جانت سے دیمتری پیئیٹ نے آخری لمحات میں ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

یورو کپ 2016 میں رومانیہ اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی نتجے کے ختم ہو گیا۔دونوں ٹیموں نے میچ میں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی بھر پور کوشیش کی لیکن میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

میچ برابر ہونے کے بعد سوئٹزرلینڈ کے لیے یورو کپ کے اگلے رؤانڈ میں پہنچنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

میچ میں سوئٹزرلینڈ کی ٹیم نے کھیل میں جارحانہ انداز اپنایا اور میچ شروع ہوتے ہیں پانچویں منٹ پر سوئیزر لینڈ کے کھلاڑی فئبین ساچر نے گول کر کے برتری حاصل کر لی۔

سوئٹزرلینڈ نے پہلے ہاف میں اپنا جارحانہ انداز اپنائے رکھا اور پہلے ہاف کے اختتام تک انھیں میچ میں ایک صفر سے برتری حاصل تھی۔

کھیل کے دوران 67 فیصد گیند سوئٹزرلینڈ کے پاس رہی اور انھوں نے 19 مرتبہ گول کرنے کی کوشش کی۔

دوسرا ہاف شروع ہوا تو میچ سویئزرلینڈ کی گرفت میں تھا لیکن 57 منٹ میں رومانیہ کے کھلاڑی میمھدی نے گول کر کے میچ ایک ایک سے برابر کر دیا۔

رومانیہ کو چار کورنر ملے جبکہ سویئزرلینڈ کو سات کارنر ملے اور میچ کے دوران رومانیہ نے 23 فول کیے۔

یورو کپ کے پہلے روانڈ میں اب تک رومانیہ نے دو میچ کھیلے ہیں اور اُس کا ایک پوائنٹ ہے۔ رومانیہ کا اگلا میچ البانیہ کے ساتھ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close