کھیل و ثقافت

پی ایچ ایف کے ہاکی فائیو لیگ کا رنگا رنگ آغاز،چھ ٹیمیں‌شامل

پی ایچ ایف کے زیر اہتمام ہاکی فائیو لیگ کا رنگا رنگ ٹورنامنٹ شروع ہوگیا جس کا افتتاح مہمان خصوصی میجر جنرل فدا حسین ملک نے کیا۔

ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں اسلام آباد فائٹرز نے پشاور پینتھرز کو شکست دے دی۔ آٹھ دن تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں چھ شہروں کی ٹیمیں اسلام آباد فائٹرز، کوئٹہ وارئیرز، فیصل آباد ایکسپریس، کراچی شارکس، لاہور لوائنز اور پشاور پینتھر حصہ لے رہی ہیں جس میں اے آر وائی نیٹ ورک کراچی شارکس کا میڈیا پارٹنر ہے۔

ہرٹیم پانچ کھلاڑیوں پرمشتمل ہوگی۔ ہر میچ کا دورانیہ چھتیس منٹ ہوگا جو بارہ بارہ منٹ کے تین ہاف پر مشتمل ہوگا۔ یہ ایونٹ لاہور کے نیشنل اسٹیڈیم میں میں فلڈ لائٹس میں کھیلا جائے گا جو 18 سے 25 جون تک جاری رہے گا۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 7لاکھ،رنر اپ کو5لاکھ روپے، تیسرے نمبر کی ٹیم کو 4لاکھ، چوتھی ٹیم کو  تین لاکھ، پانچویں ٹیم کو 2لاکھ اور آخری نمبر پر آنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ٹورنامنٹ پر 60تا70 لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے۔ ایونٹ کے لیے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایک کروڑ روپے کی گرانٹ دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close