زمبابوے،بھارتی کھلاڑی کی خاتون سے زبردستی زیادتی ،پولیس نے گرفتار کرلیا
ہرارے: بھارتی کرکٹر کو خاتون سے مبینہ زیادتی پر زمبابوے میں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ بھارتی سفیر نے کھلاڑی کو بچانے کے لئے کوششیں تیز کردیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ زمبابوے کے لئے ہرارے میں موجود ہے جہاں اسے ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ میچ کے بعد بھارتی کرکٹر نے ہوٹل میں موجود مقامی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ہرارے پولیس کمشنر کے مطابق قانون کے مطابق خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کرسکتے تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ ہوٹل کی لابی میں نشے کی حالت میں مقامی خاتون کو بھارتی کرکٹر کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقامی خاتون بھی نشے کی حالت میں پائی گئیں ہیں تاہم وہ اس ہوٹل میں کیسے آئیں اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں تاہم زیادتی کا ارتکاب کرنے والا ہے بھارتی ٹیم کا رکن ہے تاہم وہ کھلاڑی ہے یا رکن ہے قانون انہیں بات کرنے کی اجازت نہیں دیتا،وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ملزم کو عدالت کو روبرو پیش کیا گیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ یہ سفارتی معاملہ ہے جسے انتہائی احتیاط کے ساتھ نمٹنے کی کوشش کرہے ہیں،دوسری جانب بھارتی سفیر کھلاڑی کو بچانے کے لئے ہوٹل پہنچ گئے جہاں انہوں نے زیادتی کرنے والے کھلاڑی کو بچانے اور اس کا نام چھپانے کے لئے سر توڑ کوششیں شروع کردیں جبکہ ان کی گرفتاری کو روکنے کے لئے بھی زبمباوے حکام سے رابطہ کر لیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل اسے نشہ آور ادویات دی گئی ہوں تاہم اس حوالے سے پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔دوسری جانب سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی نے کہا کہ وہ نشے کی حالت میں ضرور تھی لیکن وہ کھلاڑی کے روم میں کیسے پہنچی اس کا کچھ پتہ نہیں،جب میں ہوش میں آئی تو میں کھلاڑی رکن کے کمرے میں موجود تھی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے بھارت کو جیت کے لئے 171 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم کو 2 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا