کھیل و ثقافت

تربیتی کیمپ میں فہیم اشرف خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے

لاہور:  آئرلینڈ وانگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز کیلیے تربیتی کیمپ میں فہیم اشرف خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے۔ آئرلینڈ وانگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز کیلیے ممکنہ کرکٹرز کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے، گزشتہ روز وارم اپ اور ایکسرسائزکے بعد فیلڈنگ کا طویل سیشن کیا گیا،کوچ اسٹیورکسن نے بیٹ کی مدد سے اچانک گیندیں اچھالتے ہوئے سلپ فیلڈرز کی مستعدی کا امتحان لیا،اس کے بعد ہوا میں خاصی دیر معلق رہنے والی گیندوں کو پیچھے ہٹتے ہوئے قابو پانے کا ٹاسک دیا گیا۔

میٹرس پر ڈائیو لگاکر مشکل کیچ تھامنے کی مشق بھی کرائی گئی جس میں کپتان سرفراز احمد نے وکٹ کیپنگ گلوز پہن کر حصہ لیا۔ پیسرز محمد عامر، حسن علی اور راحت علی کے ساتھ فہیم اشرف نے بھی بولنگ کوچ اظہر محمود کی رہنمائی میں طویل سیشن کیا، دوسرے نیٹ میں شاداب خان،محمد اصغر، بلال آصف اور کاشف بھٹی اسپن میں اپنی صلاحیتیں آزمانے کے ساتھ ایک دوسرے سے صلاح مشوروں میں بھی مصروف رہے۔

فواد عالم بھی اسپنرز کے ساتھ ایکشن میں نظر آئے، ٹیسٹ میچز میں بطور آل راؤنڈر شمولیت کے مضبوط امیدواروں میں شامل فہیم اشرف پر بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے خصوصی توجہ دیتے ہوئے اسٹروکس چیک کیے۔

آل راؤنڈر کا فٹ ورک بنانے کیلیے مشورے دینے والوں میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی شامل تھے، بابر اعظم نے فاسٹ اور اسپن بولنگ پر الگ الگ سیشن کیے، ممکنہ کرکٹرزکا تربیتی کیمپ اتوارکوختم ہوجائے گا،ٹیم کااعلان بھی اسی روز متوقع ہے،18اپریل سے صرف منتخب اسکواڈ میں شامل کھلاڑی ٹریننگ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close