کھیل و ثقافت

آفریدی ایک بار پھر اِن ایکشن، صحافی کے سوال پر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ایک بار پھر نیا تنازعہ کھڑا کردیا ، صحافی نے نیوزی لینڈ کیخلاف ناقص کارکردگی کے حوالے سے سوال کیا تو برا مان گئے اور پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زیلمے کی شرٹ کی تقریب رونمائی کے موقع پر شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمے کو سپانسر کرنے پر بحریہ ٹاو¿ن کے شکر گزار ہیں بحریہ ٹاو¿ن کراچی کا دبئی طرز کا سٹیڈیم بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
ایک صحافی نے جب نیوزی لینڈ کیخلاف ناقص کارکردگی کے حوالے سے سوال کیا تو آفریدی برامان گئے اور جواب دینے کی صحافی کو کہا کہ یہ پلیٹ فارم ایسا نہیں کہ ایسے سوالات کیے جائیں ناقص کارکردگی کے حوالے سے 2 روز سے جواب دے رہا ہوں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ پر روانہ ہونے سے پہلے لاہور میں ایک صحافی کے سوال کو کپتان آفریدی نے گھٹیا سوال قرار دیا تھا جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close