میسی کے مجسموں کی رونمائی
ارجنٹینا کے سپر اسٹار فٹ بالرلیونل میسی کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے نے جہاں دنیا بھر میں کئی شخصیات کو مایوس کردیا ہے وہیں ان کے مداح بھی اس فیصلے سے کوئی خاص خوش دکھائی نہیں دے رہے۔اسی سلسلے میں بیونس آئرس کی ایک مشہور اسٹریٹ پر لیونل میسی کے جسمے کی رونمائی کی گئی جس کا مقصد میسی سے ریٹائر نہ ہونے کی اپیل کرنا تھا۔
اس موقع پر بیونس آئرس کے مئیر کا کہنا تھا کہ میسی دنیا بھر میں ارجنٹینا کے ایک بہترین سفیر ہیں اسی لئے آج ان کے اعزا ز میں اس مجسمہ کی رونمائی کی گئی ہے جس کا ایک مقصد یہ بھی ہے وہ ہمارے ساتھ رہیں اور ریٹائر منٹ کا فیصلہ واپس لے لیں۔
خیال رہے کہ ملک کے صدر اور عظیم فٹ بالر میراڈونا بھی میسی سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کرچکے ہیں۔صرف بیونس آئر س ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی معروف آرٹسٹ سدرسن پتانک نے اڑیسہ کے ساحل پر ریت سے میسی کا مجسمہ تخلیق کیا اور پر تحریر کیا کہ’’ ابھی نہ جائو‘‘