کھیل و ثقافت

جان سینا، ٹرپل ایچ اور انڈرٹیکر سعودی عرب میں جوہر دکھانے کو تیار

ریاض: عالمی شہرت یافتہ ریسلرز جان سینا، انڈرٹیکر اور ٹرپل ایچ آج پہلی بار سعودی عرب میں پہلوانی کے جوہر دکھائیں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای کا میدان سجے گا اور ریسلنگ کی دنیا میں شائقین کے دل جیتنے والے معروف ریسلرز اپنی پہلوانی کے جوہر دکھائیں گے۔ جدہ میں سجائے گئے ایونٹ گریٹسٹ رائل رمبل کے ریسلنگ رنگ میں مشہور و معروف ریسلر جان سینا، ٹرپل ایچ اور انڈرٹیکر سمیت 50 بڑے بڑے پہلوان اتریں گے جن کے مابین 7 اعزازات کے لئے 10 مقابلے ہوں گے۔ تاہم رائل رمبل میں خواتین ریسلرز کو شامل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے عالمی ریسلنگ انٹرٹیمنٹ ڈبلیوڈبلیو ای سے آئندہ 10 سال کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت کمپنی سعودیہ کے مختلف شہروں میں عالمی معیار کی ریسلنگ کا انعقاد کرتی رہے گی جن میں عالمی شہرت یافتہ ریسلرز شریک ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close