کبڈی ورلڈ کپ؛ پاکستانی ٹیم میں بھارتی کھلاڑی کھلائے جانے کیخلاف احتجاج
فیصل آباد: آسٹریلیا میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم میں بھارتی کھلاڑی کھلائے جانے کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم میں بھارتی کھلاڑی کھیلانے کے خلاف فیصل آباد میں احتجاج کیا گیا۔ کبڈی کے کھلاڑیوں نے زرعی یونیورسٹی گیٹ سے ضلع کونسل چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔ کھلاڑیوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں اپنے کھلاڑیوں کو چھوڑ کر بھارتی کھلاڑیوں کو کھلانا زیادتی ہے، کبڈی فیڈریشن ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، حکومت نوٹس لے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی سفارتخانے نے پاکستان کبڈی ٹیم کے 10 کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کیے تھے جس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا نہیں جا سکے تھے۔ قومی کبڈی ٹیم کو مکمل شرکت نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق 14 کھلاڑیوں سمیت 5 آفیشلز نے آسٹریلیا کے ویزے اپلائی کیے تھے لیکن صرف 5 کھلاڑیوں اور 4 آفیشلز کو ویزے جاری ہوئے۔