کھیل و ثقافت

عامر خان نے بھی پاکستان میں ٹیلنٹ ہونے کے اعتراف کرلیا، ایسا بیان دیا آپ بھی حیران ہوجائیں گے

لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، میری اکیڈمی کے دروازے تمام لوگوں کے لیے کھلے ہیں۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ساتھ پاکستان میں باکسنگ کے مسائل جلد حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

سیکریٹری اسپورٹس پنجاب سے بات ہوئی جس میں پورے صوبے میں رنگ بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں ایک ہے، وہ وقت دور نہیں جب پاکستانی کھلاڑی باکسنگ میں بھی اپنے کھیل سے ملک وقوم کا نام روشن کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر حاجی خالد محمود، سیکریٹری جنرل کرنل (ر) ناصر اعجاز کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

جوائنٹ سیکریٹری شرجیل ضیا بٹ، ٹو اسٹار آئبا کوچ طارق گجر پر مشتمل وفد نے پاکستان میں باکسنگ کے فروغ اور ایشین گیمز کی تیاریوں میں عالمی چیمپئن باکسر سے مدد طلب کی، عامر خان نے یقین دہانی کرائی کہ میری جانب سے اکیڈمی سمیت دیگر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

فیڈریشن کے حکام کا کہنا تھا کہ بے پناہ مصروفیات کے باوجود عامر خان کا پاکستان میں باکسنگ کے فروغ میں دلچسپی لینا بڑی خوش آئند بات ہے، ان کی سپورٹ اور رہنمائی حاصل رہی تو ملک میں موجود باکسنگ کا ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آئے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close