کھیل و ثقافت

لارڈز ٹیسٹ : پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 339 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

لندن : انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اچھے آغاز اور مصباح الحق کی شاندار سنچری کے بعد دوسرے دن کے کھیل کے آغاز میں ہی پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 339 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے 282 رنز اور 6 وکٹوں پر دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو سرفراز احمد آؤٹ ہو گئے جس کے بعد وہاب ریاض بھی چلتے بنے اور اگلے ہی اوور میں کپتان مصباح الحق بھی ٹیم کو مشکلات میں چھوڑ کر114 کے سکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ بعد میں محمد عامر اور یاسر شاہ نے کچھ رنز کی شراکت کی مگر وہ بھی ٹیم کا مجموعی سکور 339 تک ہی پہنچا سکے ۔محمد عامر نے تین چوکوں کی مدد سے 12 رنز بنائے۔

دوسرے روز کے کھیل کے آغاز میں ہی پاکستان کے تین کھلاڑی آﺅٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے جبکہ پہلے روز سنچری سکور کرنے والے پاکستانی کپتان مصباح الحق بھی 114رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے  ۔

پہلے روز پاکستان کے پہلے تین کھلاڑی 77پر پویلین لوٹ گئے۔اظہر علی اور شان مسعود نے سات سات رنز بنائے۔محمد حفیظ نے 40رنز بنائے۔ اس موقع پر یونس خان اور مصباح الحق نے ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوششیں شروع کر دیں تاہم یونس خان 33رنز بنا کر اپنے کپتان کا ساتھ چھوڑ گئے۔ اس کے بعد اسد شفیق نے کپتان کا بھر پور ساتھ دیا اور نصف سنچری سکور کی۔وہ کھیل کے آخری لمحات میں 73رنز بنا کر کپتان کو ساتھ چھوڑ گئے۔اس کے بعد نائٹ واچ مین راحت علی بھی کوئی سکور کئے بغیر آوٹ ہوگئے۔پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے6وکٹوں پر 282 رنز بنا لئے تھے۔ کپتان مصباح الحق110 پر ناٹ آوٹ رہے۔ 

انگلینڈ کی جانب سے ووکس نے 6 جبکہ سٹیورٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close