کھیل و ثقافت
ویسٹ انڈین آل راونڈر آندرے رسل ڈوپنگ ٹیسٹ دینے میں ناکام
ویسٹ انڈیز کے نامور آل راونڈر آندرے رسل کو ممنوعہ ادویات کے شیڈولد ٹیسٹ نہ کرانے پر 20جولائی کو ڈسپلنری پینل کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔اس سے پہلے ان کو دو نوٹس دیئے گئے تھے۔اب ان کو آخری نوٹس دیا گیا ہے۔
کرک انفو کے مطابق ان کے وکیل پیٹرک فوسٹر نے بتایا ہے کہ رواں سال مارچ میں آل راونڈر نے شیڈولڈ تین ٹیسٹ نہیں دیئے تھے جس پر ان کو طلب کیا گیا ہے۔اگر وہ پینل کے سامنے پیش نہ ہوئے تو ان کے کھیلنے پر دو سال کی پابندی لگائی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈین بورڈ سال میں ہر کرکٹر کے تین ڈوپنگ ٹیسٹ لیتا ہے جس کے بعد ان کو کھیلنے کی اجازت دی جاتی ہے