کھیل و ثقافت

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا

پاکستان کے باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا ہے، محمد وسیم نے باون کلو گرام کی فلائی ویٹ کیٹیگری میں فلپائن کے باکسر کو شکست دے کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ آج میرا خواب پورا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل پروفیشل سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔ پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے فلپائن کےجیتھر اولیوا کو شکست دے کر انٹرنیشنل پروفیشنل سلور فلائی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فائٹ میں محمد وسیم اورفلپائنی باکسرمیں زوردار مکوں کاتبادلہ ہوا۔ بارہ راؤنڈز پر مشتمل مقابلےکےبعد محمد وسیم متفقہ طور پر کامیاب قرار پائے۔ اس جیت کے ساتھ ہی محمد وسیم عالمی پروفیشنل باکسنگ کی رینکنگ میں چوتھے نمبر آگئے ہیں۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ کورین پروموٹر نے انہیں امریکا اور جاپان کے نامور باکسرز سے تربیت دلوائی تھی۔ انہوں نے پاکستانی حکام کی جانب تعاون نہ کرنے کا شکوہ بھی کیا۔

باکسر محمد وسیم نےاپنا ٹائٹل دکھایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کا نام مزید روشن کریں گے۔

یاد رہے کہ محمد وسیم پاکستان کے پہلے باکسر ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پچھلے سال ہی کیا تھا اور وہ مسلسل جیتتے رہے اور تین مقابلوں میں انہوں نے مخالفین کو ناک آؤٹ کیا اور آج انہوں نے اپنے حریف فلپائنی باکسر کو پوائنٹ کی بنیاد پر چت کر دیا۔

ان کی جیت کے بعد کوئٹہ میں ان کی رہائش گاہ کے باہر علاقہ مکین جمع ہوگئے اوراپنی خوشی کا اظہار کیا، محمد وسیم کے اہل خانہ بھی خوشی سے نہال تھے۔

محمد وسیم کے بھائیوں اور چچا نے اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وسیم آئندہ بھی اسی طرح ملک کا نام روشن کرتا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close