کھیل و ثقافت

سری لنکن کپتان دنیش چندیمل پر بال ٹیمپرنگ کا الزام

سینٹ لوشیا: آئی سی سی نے سری لنکن کپتان دنیش چندیمل پر ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔

 

سینٹ لوشیا میں جاری سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن کپتان دنیش چندیمل پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کیے ہیں، آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیش چندیمل پر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.2.9  کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ضابطہ اخلاق کی شق نمبر 2.2.9 بال سے چھیڑچھاڑ پر عائد کی جاتی ہے، اس سے قبل آسٹریلین کھلاڑی کیمرون بینکرافٹ پر بھی اسی شق کے تحت الزام عائد کیا گیا تھا۔

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے ٹیموں کے درمیان سینٹ لوشیا میں جاری دوسرے کے تیسرے دن میچ امپائرز علیم ڈار اور ای این گولڈ نے سری لنکن کھلاڑیوں کی جانب سے گیند سے مبینہ چھیڑ چھاڑ پر گیند تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد سری لنکن ٹیم نے احتجاجاً گراؤنڈ میں آنے سے انکار کردیا تھا۔

 

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close