کھیل و ثقافت

مصر کے محمد صلاح کو چیچنیا کی اعزازی شہریت مل گئی

ہر:مصر کے سٹار فٹبالر محمد صلاح کو روس کے زیر انتظام علاقے چیچنیا کی اعزازی شہریت سے نواز دیا گیا۔

مصر کی ٹیم اس وقت روس میں جاری فیفا ورلڈکپ میں شرکت کے لیے چیچنیا میں موجود ہے جہاں چیچن لیڈر رمضان کیدی روو کی جانب سے مصری ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔بعدازاں چیچن رہنما رمضان کیدی روو نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ” محمد صلاح جمہوریہ چیچن کے ایک اعزازی شہری ہیں، اور یہ بالکل درست ہے“۔رمضان کیدی روو نے مزید لکھا کہ اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کر دی ہیں اور اس کی ایک کاپی محمد صلاح کو بھی دی ہے۔

اس حوالے سے میڈیا پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے چیچن رہنما نے کہا کہ میرا ڈونا سمیت ہر کھلاڑی ہمارے میدانوں میں کھیلا لیکن ہم ان چیزوں کو سیاست کے لیے استعمال نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمنوں کو اس طرح کی چیزیں لکھنے کے لیے پیسے دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے محمد صلاح یا مصری ٹیم کو دعوت نہیں دی بلکہ انہوں نے خود ہمیں منتخب کیا۔تاہم مصر کی فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آ سکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close