کھیل و ثقافت

انگلینڈ 173 پر ڈکلیئر، پاکستان کے سامنے پہاڑ سا ہدف

انگلینڈ کے مابین اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے دوسری اننگز میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر 173 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی ہے۔ اس طرح پاکستان کو جیت کے لیے 565 رنز کا ہدف دیا ہے۔

انگلینڈ کی اننگز کے اختتام پر ایلسٹر کک 76 اور جو روٹ کریز 71 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

تیسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 98 رنز بنائے تھے۔ چوتھے دن کے آغاز میں دونوں بیٹسمینوں نے شروع سے ہی کھل کر کھیلنا شروع کیا اور پاکستانی بولرز ان کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی ایلکس ہیلز تھے جو 24 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

بارش کے باعث کھیل دو سے زائد بار تعطیل کا شکار ہوا

اس سے پہلے پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز 198 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور اس طرح انگلینڈ کو پاکستان پر 391 رنز کی بھاری برتری حاصل ہوگئی۔

کپتان ایلسٹر کک نے فالو آن کے باوجود پاکستان کو دوبارہ کھیلنے کی دعوت دینے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close