کھیل و ثقافت

روسی اولمپیئن کی پہلی پرواز برازیل کے لیے روانہ

روس کی اولمپک ٹیم کے 70 ارکان سنہ 2016 کے ریو اولمپکس میں شرکت کے لیے ماسکو سے برازیل کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جبکہ باقی ڈوپنگ کی وجہ سے پابندی کے تحت گھر پر ہی رہیں گے۔

والی بال، ہینڈ بال، باکسنگ، سنکرونائزڈ تیراکی، اور ٹیبل ٹینس کی ٹیموں کو جمعرات کو برازیل کے لیے روانہ کیا گیا۔

انسداد ڈوپنگ کے ادارے کا مطالبہ ہے کہ روس کی ان کھیلوں میں شرکت پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ لیکن اولمپکس کی بین الاقوامی کمیٹی نے یہ فیصلہ انفرادی طور پر ہر کھیل کی اپنی فیڈریشن پر چھوڑا ہے۔

اولمپک کمیٹی کے فیصلے پر انسداد ڈوپنگ کے ادارے کے سربراہ اولیور نِگلی کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ’اقدام کا مطلب ہے کہ صاف ریکارڈ والے ایتھلیٹس کے لیے کوئی تحفظ نہیں ہے

روس کا ارادہ ہے کہ وہ اپنے کم از کم 387 کھلاڑی ریو بھیجےگا تاہم ان میں سے 100 پر اب تک ڈوپنگ کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی ہے۔

ٹیموں سے نکالے جانے والے 68 میں سے 67 ایتھلیٹس ہیں۔

بعض فیڈریشنز نے روسی کھلاڑیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے جبکہ بعض نے جزوی پابندی عائد کی ہے تاہم بعض نے روسی کھلاڑیوں کو شرکت کے لیے اجازت دے دی ہے۔ ابھی کئی کے بارے میں فیصلہ ہونا باقی ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ ’روسی ایتھلیٹس کونشانہ بنانے کے لیے جان بوجھ کر مہم چلائی گئی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ روسی حریفوں کی غیر موجودگی میں ریو میں جیتے جانے والے میڈلز اپنی قدر کھو دیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close