کھیل و ثقافت

امریکی جوان نے 25 ہزار فٹ کی بلندی سے پیراشوٹ کے بغیر ہی چھلانگ لگا دی

 امریکہ میں پیراشوٹ ایسوسی ایشن کے مشیر لیوک ایکنز دنیا کے پہلے انسان بن گے جنھوں نے کامیابی کے ساتھ 25 ہزار فٹ کی بلندی سے بغیر پیراشوٹ کے چھلانگ لگائی اور بحفاظت جال میں گرے۔ انھوں نے یہ چھلانگ جنوبی کیلیفورنیا کے سیمی ویلی میں لگائی اور زمین پر لگائے گئے جال کے مرکز میں گرے۔ گرنے کے دوران 42 سالہ ایکنز کی رفتار 120 میل یعنی تقریباً 193 کلومیٹر فی گھنٹا تھی ۔ ایکنز اس سے پہلے بھی مختلف بلندیوں سے تقریباً 18 ہزار بار چھلانگ لگا چکے ہے۔ لیکن اس بار انھوں نے اعتراف کیا کہ چھلانگ لگانے سے قبل وہ کافی نروس تھے۔ (ی-ع)

free-fall.1

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close